تازہ ترین

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر168روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گئی

کراچی(کامرس ڈیسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر168روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.15روپے سے بڑھ کر167.90روپے اور قیمت فروخت167.25روپے سے بڑھ کر168روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں90پیسے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 167.60روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میںیورو کی قدر میں1روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر200روپے کی سطح پر جا پہنچی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*