تازہ ترین

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

کراچی (کامرس ڈیسک) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.30روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے بڑھ کر158.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید186.80روپے اور قیمت فروخت188روپے پر بدستور برقرار رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر مستحکم رہی.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*