تازہ ترین

رواں سال کے 10ماہ مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں پر بھاری رہے

اسلام آباد(آئی این پی)رواں سال 2021کے 10ماہ مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں پر بھاری رہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق 10 ماہ میں چینی اوسط 20روپے 52پیسے فی کلو اضافے کے بعد 84روپے سے بڑھ کر 104روپے 52پیسے فی کلو ہوگئی تاہم ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 120روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔جنوری سے اکتوبر کے دوران آٹے کا 20کلو کا تھیلا اوسط 224روپے 72پیسے اضافے کے بعد 973روپے78پسے سے بڑھ کر 1198روپے 50پیسے ہوگیا۔ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق گھی کی اوسط فی کلو قیمت 101روپے 16پیسے بڑھی جبکہ مٹن 150روپے 62 پیسے، بیف 88روپے67پیسے، پیاز 3 روپے44پیسے، ٹماٹر 13روپے 26پیسے اور آلو 13روپے23پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔اسی عرصے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 971روپے69پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ جنوری تا اکتوبر تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں7روپے 30پیسے، دہی کی فی کلو قیمت میں8روپے56پیسے، دال مسور27روپے 34 پیسے، دال چنا 7 روپے87پیسے اور زندہ مرغی 56 روپے 60پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق بجلی نے بھی زور کا جھٹکا لگایا، فی یونٹ 4 روپے پانچ پیسے سے بڑھ کر 6روپے 57پیسے تک جاپہنچا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*