تازہ ترین

رمیز کی بطور پی سی بی چیئرمین تقرری خوش آئند ہے،عاطف رانا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے رمیز راجہ کی پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے ک رمیز راجہ کا لیگز کے حوالے سے بہت ایکسپوڑر ہے، وہ پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل کے چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں گے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رمیز راجہ نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی ہو ئی ہے، امید ہے وہ کرکٹ سے متعلق اچھے فیصلے کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں سابق کرکٹر رمیز راجہ کو بلا مقابلہ پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*