تازہ ترین

راکھی ساونت کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت کی کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر راکھی ساونت نے ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ ویکسی نیشن کراتے وقت خوف زدہ دکھائی دیتی ہیں، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے راکھی ساونت نے آنکھیں بند کر کے گانا گانا شروع کردیا۔اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پہلی ڈوز لگوالی، اب میری نئی ویڈیو کا انتظار کریں۔راکھی ساونت نے ویکسین لگوانے کے بعد نرس اور ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کو بھی فوراً ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*