تازہ ترین

راحت فتح علی خان 27دسمبر کو دبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال استاد راحت فتح علی خان 27دسمبر کو دبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ راحت فتح علی خان کے پروڈیوسر، بزنس ڈائریکٹرز اور پی ایم ای کے سی ای او سلمان احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر رواں سال کا سب سے بڑا شو ثابت ہوگا۔ راحت فتح علی خان موسیقی کے میدان میں نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں، انھوں نے 2019کے عالمی ٹور کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کیا تھا اور اب انھوں نے 27 دسمبر کو دبئی میں میگا ایونٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں 20ہزار افراد راحت فتح علی خان کے فن سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*