تازہ ترین

رابی پیرزادہ نے سالگرہ پر تحفہ لینے کی بجائے تحفہ دینے کی منفرد روایت قائم کر دی

لاہور( شوبز ڈیسک)شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنی سالگرہ پر تحفہ لینے کی بجائے تحفہ دینے کی منفرد روایت قائم کی ہے۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ تین فروری میری سالگرہ کا دن ہے۔ میںنے میں اپنے بچوں(مستحق بچوں)کوسکول کی جگہ کرائے پر لے کر دی ہے ۔ رابی پیر زادہ نے کہا ہے میںتمام مخیرحضرات سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس عمار ت میںدیگر سہولتوں کی فراہمی کےلئے اپنا حصہ ڈالیں اور یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔ رابی پیرزادہ شوبز کو خیرباد کہنے کے بعداپنی زندگی کواسلامی احکامات کے مطابق گزاررہی ہیںاوراپنی فلاحی تنظیم کے پلیٹ فارم سے مستحق لوگوںکی امدادکا فریضہ بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*