تازہ ترین

رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا دسواں پارہ لکھ لیا

لاہور( شوبز ڈیسک)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا دسواں پارہ لکھ لیا ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ جب اپنے ہاتھ سے قرآن پاک لکھتی ہوں تو اس وقت جو کیفیت ہوتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔ انہوںنے کہا کہ جب آپ اللہ کو دیکھ رہے ہوں تو پھر آپ کو دنیا نظر نہیں آتی ۔ میری زندگی کا نچوڑ ہے جب آپ جوانی کی توبہ کرتے ہو اور اس پر قائم رہتے ہو تو اللہ آپ کو سنبھال لیتاہے ، استقامت میں جو لوگ میرا ساتھ دیتے ہیںوہ میری دعاﺅں میں ہیں۔شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا دسواں پارہ لکھ لیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*