تازہ ترین

رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آوازبن گئیں

لاہور(شوبز ڈیسک)شوبزکوخیر بادکہہ کرفلاحی سرگرمیاں کرنے والی رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آوازبن گئیں، اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزداراور آئی جی پنجاب راﺅ سردار علی خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ظالموں کے ساتھ مل گئی ہے ،مظلوم خاندان کی بیٹی کو تلاش کرکے دیا جائے،ایسی نوبت کیوں آئے کہ لوگ بیٹیاںپیدا نہ ہونے کی دعائیں مانگیں۔مظلوم خاندان کی روداد پر مبنی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ خاندان بہاولپورسے میرے پاس آیاہے اوراس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی کہانی بیان کی ہے ۔رابی پیرزادہ نے کہاکہ تھانہ صدربہاولپور کی پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے 60ہزار روپے لئے اوراب الٹا متاثرہ خاندان کو ہراساںکیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سناجا سکتاہے کہ ماں اور باپ کس طرح رورو کر دوہائیاں دے رہے ہیں اور باپ کہہ رہا ہے کہ اگر ریاست مدینہ میںیہ ظلم ہوناہے تو خدا کی ذات کسی کو بیٹیاں نہ دے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزداراور آئی جی پنجاب راﺅ سردارعلی خان سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اورغریب خاندان کی چار ماہ سے لاپتہ بیٹی کو بازیاب کر اکے دیا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*