تازہ ترین

دہشتگرد تنظیم داعش نے گائے کو بھی خود کش بمبار بنا دیا

لندن(م ڈ)بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کے لیے گائے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔برطانیہ کے آن لائن جریدے دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اپنے گڑھ دیالہ کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے دوبارہ سے شدت پشند سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور امریکی اتحادی افواج کے آپریشن کے باوجود گزشتہ کئی ماہ کے دوران داعش کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ ہفتے دو عراقی فوجیوں کو سنیپرز سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اب شدت پسند تنظیم نے اپنی کارروائیوں کے لیے جانوروں کا سہارا لینا بھی شروع کر دیا ہے۔ایکشن آن آرمڈ وائلینس کے اعداد و شمار کے مطابق 2010 سے لیکر اب تک جانوروں میں آئی ای ڈی نصب کر کے دھماکے کرنے کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے اور یہ سارے واقعات افغانستان اور پاکستان میں ریکارڈ ہوئے جن میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔لیکن داعش کی جانب سے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*