تازہ ترین

دہشتگردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز اور عوام ایک ہیں ،آئی جی پولیس بلوچستان

کوئٹہ(خ ن) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں شامل ہونے والے اپنی وردی کے تقدس کو پاما ل نہ ہونے دے محکمہ پولیس کا کردار اور کار کردگی معاشر ے میں بڑی اہمیت کا حامل ہیں قیام امن کے لئے پولیس کے جوانوں اور شہداءکو خراج تحسین پیش کر تے ہیں دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اور عوام ایک ہیں پولیس فورس کا حصہ بننے والے بلوچستان کے ناموس کی علامت ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت اب پولیس کی ذمہ داریا ں بڑ ھ گئی ہیں جوانوں کو اپنے اند ر تحریک اور جذبہ لانے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا فریضہ سر انجام دیتے رہینگے پولیس کے جوان فر ض کی ادائیگی میں شہریوں کے حقوق اورعزت نفس کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں یہ بات انہوں نے بدھ کو پولیس ٹریننگ کالج میں 90ویں پاسنگ آ?ٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ایک عبادت گاہ کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ یہاں پر لیویز اور دیگر اداروں سمیت 59300اہلکاروں کی تربیت دی جارہی ہے جو معاشرے میں جاکر عوام کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہو جاتے ہین اور امن وامان میں خلل پیدا کرنے والے عنا صر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئے دیوار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں محکمہ پولیس کا کردار اور کار کر دگی کی اہمیت ماضی کی نسبت اور زیادہ بڑھ گئی ہے پولیس مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں اور اس طر ح اس محکمہ کو در پیش اندرونی اور بیرونی مسائل کی نو عیت بھی مختلف ہے انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان پولیس کے بہادر آفیسران اور جوانوںاور شہدائ پولیس کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں اور اس عہد کا اعادہ کر تا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں بلوچستان پولیس میںمر دوںکے ساتھ خواتین بھی شانہ بشانہ تربیت حاصل کر کے ملک کے صوبے کا نام روشن کر نا چاہتی ہے آپ بلوچستان پولیس کے ناموس کی علامت ہیں آپ سے بڑی امید یں وابستہ ہیںعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مضبوط حکمت عملی و عزم کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ آپ کی معز زاور مقتدر پیشہ مبارک ہو میں تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے آفیسران خصو صاً خواتین اہلکاروں کو کو داد دیتا ہوں اور ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر میں آپ سب کو پھر مبارک باد پیش کر تا ہوں اور امید کر تا ہوں کہ اپنے پیشہ وارانہ اندگی میں مزید تر قی کے لئے شب وروز محنت کر یں گے اللہ تعالیٰ ہم سب کو صوبے کو عوام اور ارباب اقتدار کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور کمیا بی عطار فرمائے مجھے امید ہے کہ ٹریننگ حاصل کر کے آپ جا رہے ہیں وہ ان مقا صد کے حصول کےلئے بڑی مضبوط اور کارگرثابت ہوگی اور آنے والے وقتوں میں آپ ایک نئے جو ش و جذبے کے ساتھ اپنے محکمہ کےلئے ایک قیمتی ا ثا ثہ ثابت ہو ں گے نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ کمانڈ نٹ پی ٹی سی نے اپنے سپاس نامے میں ادارے کے جن مسائل اور ضروریات کا ذکر کیا ہے میر ی پوری کو شش ہوگی کہ ان حل کی جائے تاکہ ٹریننگ کا معیار اور تربیت کا ماحول بہتر ہوسکے۔ انہوں نے کمانڈ نٹ پولیس ٹریننگ کالج اور ا ن کے سٹاف کو پھر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کی شب ور وز محنت کر کے آپ کی بہترین تربیت دینے پر جو مبارک باد دی تقریب کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستا ن نے پانچ ماہ تربیت کے دوران مختلف مراحل میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے جوانوںکو پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر انعاما ت دیئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*