تازہ ترین

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے،ڈ ی جی آئی ایس پی آر

Spokesperson Pak Army Maj General Asif Ghafoor

راولپنڈی (آئی این پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں ،قومی جذبہ ملکی دفاع کے لیے بہت ضروری ہے فورسز میں81ہزار سے زائد ہیروزغازی اورشہید ہیں جبکہ سویلین شہیدوں اورزخمیوں کی تعدادفورسز کی تعدادسے زیادہ ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے،شہیدکی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمے داری ہے اور زندہ قومیں شہداکو یادرکھتی ہیں،کشمیریوں سے یکجہتی کاجذبہ صرف افواج پاکستان تک محدودنہیں ،کشمیر کی وجہ سے فوج 72سال سے جنگ کی حالت میں ہے، بدقسمتی سے د نیا نے دیگرمسئلوں کی طرح کشمیر پر توجہ نہیں دی ،مودی کی وجہ سے کشمیر کامسئلہ ایک بارپھر عالمی مسئلہ بن گیاہے۔ جمعرات کوایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 6ستمبر کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں میں صبح ساڑھے8بجے ہوگی ، شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں ، فورسز میں81ہزار سے زائد ہیروزغازی اورشہید ہیں جبکہ سویلین شہیدوں اورزخمیوں کی تعدادفورسز کی تعدادسے زیادہ ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے،ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف کہتے ہیں وہ عظیم فوج کے سپہ سالار ہیں، مائیں بچوں کو فوج میں بھیجتی ہی اس لیے ہیں کہ وہ جام شہادت نوش کریں۔ شہیدکی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمے داری ہے اور زندہ قومیں شہداکو یادرکھتی ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لندن ہویاسری لنکامقبوضہ کشمیرپرلوگ ہمارے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی وجہ سے فوج 72سال سے جنگ کی حالت میں ہے، انہوں نے شکوہ کیاکہ بدقسمتی سے د نیا نے دیگرمسئلوں کی طرح کشمیر پر توجہ نہیں دی ،مودی کی وجہ سے کشمیر کامسئلہ ایک بارپھر عالمی مسئلہ بن گیاہے،کشمیر کا مسئلہ علاقائی و نظریاتی ہونے سمیت انسانی حقوق کے حوالے سے بھی اہم ہے،ہم کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کی طرف سے کشمیر جانےکااعلان مثبت قدم ہے۔ کشمیریوں سے یکجہتی کاجذبہ صرف افواج پاکستان تک محدودنہیں ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی نے مقبوضہ کشمیر جانے کے لئے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6ستمبرکی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں آج صبح ساڑھے8بجے ہوگی ۔ میری درخواست ہے شہدا کی گلی اور محلوں میں ضرورجائیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج جمعہ کو یوم دفاع کے موقع پر جہاں بھی جس گلی میں ہوشہیدکے گھرجائیں گے ،زندہ قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف پاک فوج بلکہ قوم نے بھی قربانیاں دی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*