تازہ ترین

دہشتگردوں کو قیام امن کیلئے کئے گئے اقدامات کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیا جائیگا،آرمی چیف

کوئٹہ(این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج صوبے میں دیر پا امن ،سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کریگی دہشتگردوں کوقیام امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیاجائےگا ، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی ، پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیاکور ہیڈکوارٹر آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انکا استقبال کیا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں، بارڈر مینجمنٹ ، پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر آہنی باڑ لگانے پر مفصل بریفننگ دی گئی ، آرمی چیف کو پاک فوج کی جانب سے حکومت بلوچستان کی معاونت میں صوبے میں اٹھائے گئے سماجی و اقتصادی بہتری کے اقدامات اور صوبے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج صوبے میں دیر پا امن ،سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کریگی دہشتگردوں کوقیام امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیاجائےگا انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے اس موقع پر انہوں نے افسران اور جوانوں کی کاوشوں ،بلندحوصلوں اور بہادری کی تعریف کی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*