دوسرے میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی ، اگلا میچ ہمارا ہوگا ، بابر اعظم

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی ، اگلا میچ ہمار ہوگا ۔ ویڈیو بیان میں کپتان بابر اعظم نے کہاکہ دوسرے میچ میں ہمارا دن اچھا نہیں تھا، جلد گرنے والی وکٹوں نے بھی کافی نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے ہم مومینٹم کھو بیٹھے، مڈل آرڈر میں میری اور حفیظ کی شراکت بھی لمبی نہیں چلی،یہ بات درست ہے کہ مڈل آرڈر جدوجہد کر رہی ہے تاہم ابھی ہمیں یہاں اور زمبابوے میں بھی ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں، اس دوران مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش جاری رہے گی تاکہ بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ تک موزوں کمبی نیشن تشکیل دے سکیں۔جنوبی افریقہ سے اگلے میچ کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا برا دن گزرچکا اور شکست ماضی کاحصہ بن چکی ہے ،ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ایک بار پھر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی پوری کوشش ہوگی، مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ اگلے میچ میں ہم اچھا پرفارم کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*