تازہ ترین

دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی فلمیں اور ڈرامے مجھے پسند نہیں، فیصل قریشی

کراچی(شوبز نیوز) نامور اداکار فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ پسند نہ کرنے کی وجہ بتادی۔پاکستان کے نامور اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے نجی ٹی وی پروگرام میں اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پر میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔ارطغرل غازی دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے تو یہ ڈارمہ دیکھا ہی نہیں کیوں کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اس طرح کے کوئی بھی ڈرامے یا فلمیں پسند نہیں آتی جن کی دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی ہو یا پھر ڈرامے یا فلم کے ساتھ سب ٹائٹل چل رہے ہوتے ہیں، تو میرے لیے اس طرح کے پروگرامز دیکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اس وقت دیکھا تھا جب اس کے بارے میں پاکستان میں دور دور تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا، میں نے یہ نیٹ فلکس پر دیکھا تھا اور یہ اچھا ڈرامہ ہے۔بعد ازاں میزبان کی جانب سے ڈرامے میں ’ارطغرل غازی‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کی تصویر دکھائی گئی تو فیصل قریشی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اچھا پلے ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*