تازہ ترین

دورہ پاکستان، سری لنکن بورڈ کا اپنے کھلاڑیوںپر دباﺅ بڑھانا شروع

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے اپنے کھلاڑیوں پر دباﺅ بڑھانا شروع کردیا ہے۔سری لنکا کرکٹ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ سمیت مختلف غیرملکی ایونٹس کھیلنے کے خواہاں کچھ پلیئرز کے این او سی روک لیے ہیں، بورڈ کے اہم ذرائع نے تصدیق کی کہ لسیتھ مالنگا، نروشن ڈیکویلا اور تھشارا پریرا سی پی ایل میں سینٹ لوشیا زوکس جبکہ اسورو اڈانا سینٹ کٹس نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کریں گے۔انھوں نے 4ستمبر سے 12اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلئے این او سی مانگا تھا مگر ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ گذشتہ جمعے کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے آل رانڈر اڈانا کو اپنے ٹی 20ایونٹ میں بطور انگلش کرکٹرڈیوڈ ویلی متبادل پرل راکس میں شامل کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*