تازہ ترین

دنیا: کورونا کیسز 13 کروڑ سے متجاوز‘ اموات 28 لاکھ 40 ہزار 296 ہو گئیں

نیویارک (م ڈ)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 86 ہزار 559 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 40 ہزار 296 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 709 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 569 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 48 لاکھ 98 ہزار 554 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 66 ہزار 611 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*