تازہ ترین

دنیا کا طاقتور ترین’ ’کوانٹم کمپیوٹر“ جلد پیش کردیا جائےگا

واشنگٹن(م ڈ) دنیا کا ”طاقت ور ترین“ کوانٹم کمپیوٹر جلد متعارف کروا دیا جائے گا۔عام طور پر جب دنیا کے طاقت ور ترین کمپیوٹر کی بات ہوتی ہے تو فوری طور پر آئی بی ایم اور گوگل جیسی بڑی کمپنیاں دھیان میں آتی ہیں۔ لیکن اس دوڑ میں ایک نئی کمپنی شامل ہوگئی ہے جو اب تک گھریلو کنٹرولر اور تھرمواسٹیٹ بنانے کی ماہر سمجھی جاتی رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنی ویل انٹرنشینل انکارپوریٹ کے کوانٹم سلوشنز کی ذیلی کمپنی نے آئندہ تین ماہ میں دنیا کا ’طاقت ور ترین‘ کوانٹم کمپیوٹر متعارف کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔ہنی ویل انٹرنیشنل بنیادی طور پر خلا میں دفاعی ٹیکنالوجی سے متعلق سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے ماہرین کا خیال ہے کہ کمپیوٹنگ کی کارکردگی سے متعلق 2017 میں آئی بی ایم کی جانب سے بنائے گئے کمپیوٹر سے ان کا نیا کوانٹم کمپیوٹر زیادہ طاقتور اور تیز رفتار ہوگا۔ہنی ویل کوانٹم سلیوشنز کے سربراہ ٹونی اٹلے نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ دس برس سے کوانٹم کمپیوٹر پر کام کررہے ہیں اور اگلے تین ماہ میں متعارف کردیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*