تازہ ترین

دنیا بھر میں کورونا سے39لاکھ افرادکی اموات واقع،18کروڑ سے زائد افرادمتاثر

نیویارک(م ڈ )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 29 لاکھ 85 ہزار 685 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 14لاکھ 52 ہزار 828 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 194 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 75 لاکھ 69 ہزار 943 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 249 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 40 ہزار 845 ہو چکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*