تازہ ترین

دنیاپاکستان کی فروغ امن کیلئے کوششوں کوتسلیم کرے، جنرل ندیم رضا

General Nadeem Raza

راولپنڈی(آئی این پی)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے۔ دنیاپاکستان کی فروغ امن کیلئے کوششوں کوتسلیم کرے، ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈ می میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضامہمان خصوصی تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے کاکول پہنچنے پرکمانڈنٹ میجرجنرل عمربخاری نے جنرل ندیم رضا کاا ستقبال کیا،پاس آﺅٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں، دونوں سری لنکن کیڈٹس پی ایم اے سے پاس آﺅٹ ہونیوالی پہلی کیڈٹس ہیں،خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ پاس آﺅٹ ہونےوالوں میں بلوچستان کے 60کیڈٹس بھی شامل ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضانے نمایاں کارکردگی والے کیڈٹس میں اعزازات، ایوارڈزتقسیم کئے۔ پاس آﺅٹ ہونے والوں میں سری لنکا، عراق، مالدیپ، نیپال کے کیڈٹس شامل تھے،تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاس آﺅٹ کیڈٹس در پیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں، پوری قوم کو مسلح افواج سے توقعات وابستہ ہیں،تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے، پاکستان فروغ امن کیلئے کوشاں ہے، خطے میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں،چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دنیاپاکستان کی فروغ امن کیلئے کوششوں کوتسلیم کرے،دنیامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*