تازہ ترین

دنیائے کرکٹ میں ایک نئے فارمیٹ نائنٹی بیش کا اضافہ

90گیندوں پر مشتمل نائنٹی بیش نامی اس ایونٹ کیلئے اماراتی کرکٹ بورڈ نے منظوری دیدی،ایونٹ 2020میں منعقد ہوگا

دبئی(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کے حوالےسے اہم نام شارجہ میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک نیا ایونٹ منعقد ہونے والا ہے جس کانام نائنٹی بیش رکھا گیا ہے، یہ ایونٹ 2020میں منعقد ہوگا۔نائنٹی بیش نامی اس ایونٹ کے لیے اماراتی کرکٹ بورڈ نے منظوری دے دی ہے ، نوے بالز کے کھیل پر مبنی یہ فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی سے مختصر ہے یعنی اس میں کھیل مزید جارحانہ اور تیز ترین ہوگا اور یقینا اس میں وہی کھلاڑی چاہے وہ بلے باز ہو یا باولر ، اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے جو ایونٹ کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے بہترین کھیل پیش کرسکیں۔اس ایونٹ میں جہاں بلے بازوں کو ہارڈ ہٹنگ کرنا ہوگی ، بیٹنگ کی جدید ترین تکنیک کا استعمال کرنا ہوگا ،وہی باولرز کو بھی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالکل درست اور بروقت باولنگ کرانا ہوگی۔ نوے بالز کے اس گیم میں غلطی کی گنجائش بالکل نہ ہونے کے برابر ہے کہ ایک غلطی میچ کا نتیجہ تبدیل کرسکے گی ۔ اس سے کھلاڑیوں میں ایک جانب تو ٹیم ورک کا جذبہ بڑھے گا تو دوسری جانب وہ خود کو جدید ترین کرکٹنگ تکنیک سے بھی ہم آہنگ کریں گے تاکہ معیاری کھیل پیش کیا جاسکے۔اس لیگ میں جہاں ایک جانب کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز نام شامل ہوں گے وہیں دوسری جانب ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے گا کہ وہ بین الاقوامی میدانوں میں اپنا لوہا منوا سکیں اور کرکٹ کےشائقین کے لیے یہ ایک سنسنی خیز اور دلچسپ ایونٹ شامل ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*