تازہ ترین

دعوت تبلیغ کی تکمیل میں حصہ لینے والوں کو اللہ تعالی راحت عطا کرے،مولانا طارق جمیل

رائیونڈ( آئی این پی) مذہبی سکالرمعروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ آیت کریمہ کو دنیا میں پھیلاو¿ اس کی برکت سے کہ آپ پر ہر آنے والی آفت رحمت میں بدل جائے گی ۔سالانہ تبلیغی اجتماع میں انہوں نے کہاکہ اگر کوئی شخص دس روپے کا کپڑا خریدے اور اس میں ایک روپیہ حرام کا ہے تواس انسان کے جسم پر جب تک کپڑا رہے گا اس کی نماز اور عبادت قبول نہیں ہوگی ،دعوت تبلیغ ایک نیک مشن ہے اس کی تکمیل میں حصہ لینے والوں کو اللہ تعالی راحت عطا کرے۔ جمعہ کوغلام محمد ڈوگرسی سی پی اولاہو ر ، صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر چیئرمین میاں احسن ، چیئرمین امتیاز غنی ،ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا عامر احسن ،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، ایس پی سی آر او عمران، ایس ایچ او رائیونڈ خدابخش، شبیر احمد عثمانی اور دیگر اعلیٰ آفیسران نے مولاناطارق جمیل سے ملاقات کی ۔بعد ازاں انہوں نے کہاکہپنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات جوکہ خالص اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے اس پنڈال میں جمع ہوکر توبہ اور استغفار کرنے والوں کی حفاظت اور ان کی آمد میں سہولت پیدا کرنے کے مشن کو اللہ تعالی قبول فرمائے، آمین۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*