تازہ ترین

دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینگے ، نیول چیف

اسلام آباد (آئی این پی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نے خطے میں ابھرتی ہوئی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے غیر قانونی بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا جبکہ نیول چیف نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کی مسلسل نگرانی کو سراہا اور دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کابھی اعادہ کیا۔ امیر البحر نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ بدھ کو پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔کانفرنس میں خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری، جوانوں کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ امیر البحر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ فورم کے شرکاء نے خطے میں ابھرتی ہوئی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور غیر قانونی بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ نیول چیف نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کی مسلسل نگرانی کو سراہا اور دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امیر البحر نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں امیر البحر کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز موجودہ سکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*