تازہ ترین

خون کے ٹیسٹوں سے کووڈ 19کی شدت کی پیشگوئی کرنا ممکن

واشنگٹن(م ڈ )جب کوئی مریض کووڈ 19 کے نتیجے میں ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں پہنچتا ہے تو ڈاکٹروں کے پاس یہ پیشگوئی کرنے کے ذرائع بہت کم ہوتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں اس کی حالت کیا ہوسکتی ہے تاہم خون کے ٹیسٹوں کے ذریعے اس بارے میں جاننا ممکن ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔یالے یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خون کے ٹیسٹوں سے ایسے بائیومیکرز کی شناخت کی جاسکتی ہے جو خون کے خلیات کے متحرک ہونے اور موٹاپے سے منسلک ہوتے ہیں، جن سے کووڈ 19 کے مریضوں میں بیماری کی شدت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔ محقق ڈاکٹر ہیونگ چون نے بتایا کہ ان افراد میں یہ حیاتیاتی سگنلز کی سطح زیادہ ہوتی ہے، ان کا آئی سی یو میں داخلے، وینٹی لیٹر کی ضرورت یا موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں کووڈ 19 کی ممکنہ سنگین بیماری کی شناخت کے لیے ڈی۔ ڈیمیر اور مدافعتی پروٹینز کی نشاندہی کی گئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*