تازہ ترین

خوشی ہے اتحادی میرے ساتھ ہیں،جام کمال

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ سیا ست میں تو سب پر اعتماد ہے اور میرے خیال سے سیا ست میں پر اعتماد ی ہو نی بھی چاہیے اور اصل بات ووٹ کے دن ظاہر ہو گی اور جو حقیقت ہے وہ بھی نظر آجائے گی ہما ری اتحادی جما عتیں بشمول بلو چستان عوامی پارٹی، تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک، جے ڈبلیو پی اور احسان شاہ ہما رے سا تھ ہیں اور امید کر تے ہیں کہ سر دار ثناء اللہ بھی ہما رے سا تھ ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلو چستان اسمبلی کے باہر عدم اعتماد پیش ہو نے سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ آج تحریک عدم اعتماد پیش ہونے جا رہی ہے اوربہت سے اسمبلی ممبران نے دستخط بھی کئے ہیں اور اپو زیشن نے بھی انکو اپنی نشاندہی کر وائی ہے تو ہم بھی اسی سلسلے میں آج یہاں آئے ہیں عدم اعتماد کی تحریک آج پیش ہو گی شایدبحث بھی ہو اور پھر اسپیکر بلو چستان اسمبلی ایک دن مقرر کر یں گے چاہے وہ تین دن کے بعد ہو یا سات دن بعد۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایسا کیسے ممکن ہو سکتاہے کہ حکومتی ارکان اور ایک پارٹی سے منسلک ارکان اپو زیشن کے سا تھ ملکر کوئی تحریک لا ئیں اپو زیشن تو کبھی بات کر بھی نہیں سکتی ہے حکومتی ارکان کے اندر ایک نا اتفا قی کا ماحول پید ا کیا جا رہا ہے جو کہ میرے خیال سے انکو نہیں کر نا چاہیے کیو نکہ اپو زیشن جب بھی سیاست کر تی ہے وہ اپنے بل بوتے پر کر تی ہے یہ پہلی مر تبہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اپو زیشن جو سیا ست کر رہی ہے وہ حکومتی ارکان کے بل بوتے پر کر رہی ہے پچھلے تین سے ساڑھے تین سالوں میں کو لیشن نے اپنی ایسی مضبو طی بنائی ہے کہ وہ مجبور ہو گئے ہیں کہ انکو ہما ری مدد کی ضرورٹ پڑھ رہی ہے ہم پٹھان اور بلوچ ہیں ہم کسی کی دعو توں کو منع نہیں کر تے ہم خو شی غمی بھی کر تے ہیں سیا ست کے ماحول کا فیصلہ اس وقت ہو تا ہے جس دن اصل دن ہو گا اور انشاء اللہ اس دن بہت چیزیں ظاہر ہو ں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے سب سے بڑی خوشی ہے کہ ہما ری اتحادی جما عتیں بشمول بلو چستان عوامی پارٹی، تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک، جے ڈبلیو پی اور احسان شاہ ہما رے سا تھ ہیں اور امید کر تے ہیں کہ سر دار ثناء اللہ بھی ہما رے سا تھ ہوں گے ان سب لوگوں کی نمائند گی پو رے بلو چستان میں وسیع ہے چاہے وہ پٹھا ن بیلٹ ہو یا بلوچ بیلٹ یا ڈویژن وائز یا اقلیتی ہو یہ جو 26لو گ ہیں وہ سیا سی ما حول کو پیش کر رہے ہیں ہم پہلے دن سے ہی الحمد اللہ بڑے اطمینا ن کے سا تھ ہیں اور بلو چستان میں جو ہم آہنگی کا ماحول پید اہوا ہے اسے خراب نہیں ہو نے دیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سر داریار محمد رند میرے سا تھ مشاورت میں تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*