تازہ ترین

خواتین کو تعلیم یافتہ ہونے کےساتھ ساتھ شعور یافتہ ہونا لازمی ہے ،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ خواتین کو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ شعور یافتہ ہونا بھی لازمی ہے کیونکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل اور ایک خواندہ نسل کو پروان چڑھانے کیلئے علم وشعورکی بے حد ضرورت ہے ۔یہ بات خوش آئندہ ہے کہ صوبے بھرکی پسماندہ اور ناخو اندہ خواتین کی حالت زار کو بہتربنانے کیلئے سرکاری محکموں اوراداروں کے علا وہ فلاحی ادارے اور رضا کا ر تنظمیں بھی میدان میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر سو سائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر گورنر نے کہاکہ کسی بھی قوم کا تہذیب یافتہ ہونا اس قوم کی خواتین کے باوقار مقام اور احتر ام سے مشروط ہے ۔وفدنے گورنر کو صوبہ بلوچستان کی خواتین بالخصوصی دور افتا دہ اضلا ع میں رہنے والی خواتین کودرپیش مشکلا ت اور ملازم پیشہ خواتین کے مسائل سے آگاہ کیا ۔گورنر بلوچستان نے صرمت نسواںویلفیئر سو سایٹی کی کارکر دگی کو لا ئق تحسین قرار دیا اور ان کے درپیش مشکلات ومسا ئل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی دریں اثناءگورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پا ئید ار ترقی اور سر خروئی کیلئے لازم ہے کہ ترقی کے عمل میں قوم کا ہرفرد حصہ لیں تاکہ جلد از جلد تمام لوگوں کیلئے ترقی اورخو شحالی کے منازل حاصل ہوسکیں ۔انہوں نے کہاکہ معاشی آسودی کے حصول کیلئے تر قیاتی اقد امات میں معاشرے کی عظیم اکثریت کی شرکت او رشمولیات کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو گورنر ہاوس کوئٹہ میںضلع پشین کے نوجوانوں پرمشتمل ایک وفد نے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد کی قیادت ملک زادہ ترین کررہے تھے ۔وفد نے گورنر بلوچستان کو ضلع پشین کے عوام کو درپیش مشکلات ،صاف پانی کی فراہمی کافقدان گلیوں میں سڑکوںکی خستہ مالی اور سکولوں میںتعلیمی سہولیات کی کمی سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا ۔گورنر بلوچستان نے پشین کے نو جوانو ں کے خدمت خلق کے جذبے کو سراہا اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*