تازہ ترین

خواتین اور بچیوںکو اپنی حفاظت کےلئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں ‘ ثناءفخر

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ثناءفخر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوںکو اپنی حفاظت کےلئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں ،حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں ہمیںبطور معاشرہ سوچ بچارکرکے اس کی اصلاح کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ ایک انٹرویو میں ثناءفخر نے کہا کہ والدین اپنی بچیوںکو اپنے دفاع سے متعلق بتائیں ، اسی طرح خواتین بھی چوکنا رہیں اور معاشرے میں جس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کا جائزہ لیں اوردفاعی حکمت عملی مرتب کریں ۔ میری تجویز ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے لئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں اور اس کی روزانہ مشق کی جائے ۔ اداکارہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سخت قوانین بنائے اوران پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*