خطے میںمستقل قیام امن کیلئے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،وزیر خار جہ

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے اور نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی، ہم افغانستان میں دیرپا قیام عمل کیلئے، افغان قیادت میں، افغانوں کو قابلِ قبول وسیع اور جامع سیاسی مذاکرات کا حامی ہے ،پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارتِ خارجہ میں کرونا وبائی صورتحال ،معاشی سفارت کاری اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر، ،وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب،مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د،معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ،معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر، چیئرمین بی او آئی عاطف بخاری، وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی ۔دوران اجلاس،کرونا وبائی چیلنج کے معاشی مضمرات، قومی سلامتی،علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرونا وبا نے دنیا کی مضبوط اور طاقتور معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ،پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے ان معاشی مضمرات سے نمٹنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اسی تناظر میں اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات سے بدل دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے، معاشی سفارت کاری ، علاقائی روابط کے فروغ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں ۔وزیر خارجہ نے شرکاءاجلاس کو اپنے حالیہ دورہ جرمنی کے دوران موثر جرمن کمپنیوں کے سربراہان اور کاروباری شخصیات سے ہونیوالی سود مند ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے اور نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم، افغانستان میں دیرپا قیام عمل کیلئے، افغان قیادت میں، افغانوں کو قابلِ قبول وسیع اور جامع سیاسی مذاکرات کا حامی ہے ،پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*