تازہ ترین

خصوصی میڈیا ٹریبونل قائم کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں، اے پی این ایس

کراچی(پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے خصوصی میڈیا ٹریبیونل قائم کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلہ کو یکسر مسترد کیا ہے ۔جس کا اعلان وزیر اعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیا ہے ۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے کہا ہے کہ میڈیا کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر خصوصی میڈیا ٹریبیونل کا قیام پاکستانی صحافت کیلئے ایک سیاہ دن ہے یہ فیصلہ آئین پاکستان کی شق 19کی صریح خلاف ورزی ہے۔ آزادی صحافت اور میڈیا کی آواز دبانے اور کچلنے کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ تمام جمہورتیوںاور خصوصاً وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے تصور جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ اے پی این ایس وفاقی کابینہ سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔ ہم پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور صحافت کی تمام تنظیموں اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم سے اس معاملہ میں مثبت مداخلت کرنے کے مطالبہ کی حمایت کریں تاکہ وفاقی کابینہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اے پی این ایس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ عدالتی اور قانونی چارہ جوئی اختیار کرے گی تاکہ تمام دستیاب قانونی ذرائع بروئے کار لاکر اس غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کی جاسکے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*