تازہ ترین

خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے معیشت میں بہتری آ ئےگی

لاہور( کامرس ڈیسک )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدرخواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ قومی ادارے قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں جو ملک کو اقتصادی و معاشی جلا بخشنے میں بنیادی کردار ادا کر تے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے وہ ادارے جو کسی دور میں پاکستان کی معیشت کے ماتھے کا جھومر تھے، کچھ سابق حکمرانوں اور افسر شاہی کے ذاتی مفادات کی نذر ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبرآف کامرس کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے ملکی خزانے پر پڑا بوجھ کسی حد تک کم ہوگا اور ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی تاہم قومی اداروں کی نجکاری سے مزدور طبقے میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے کیونکہ نجکاری کے بعد ان اداروں کو خریدنے والے سرمایہ کاروں کا پہلا اقدام مزدوروں کی چھانٹی ہوتا ہے جس کا مطلب بیروزگاری میں اضافہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*