تازہ ترین

خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے افغانستان میں بےوقوف بنے، ٹرمپ

واشنگٹن(م ڈ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجی انخلا پر ایک بار پھر بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاور پر حملے کے 20 سال مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور نااہل انتظامیہ نے شکست کے ساتھ ہتھیار ڈال دئیے۔سابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا کے موقع پر ہمارے رہنما خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے بےوقوف بنے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت ہمارے رہنماں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہو رہا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*