تازہ ترین

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا ایمان پرور مناظرسوشل میڈیا پر وائرل

ریاض(م ڈ) حرمین شریفین انتظامیہ نے کہاہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20منٹ میں مکمل کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایاکہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام کئی مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے، اللہ کے گھر کی چھت ریکارڈ وقت میں صاف کرائی گئی۔انتظامیہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مٹی اور گردوغبار صاف کیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ، دیوار اور چھت کے دروازے کو جدید مشین سے صاف کیا گیا۔ جدید آلات اور سنگ مرمر کے معیار برقرار رکھنے کے لیے منگوائے گئے ہیں۔کعبہ کی چھت کی صفائی کی خوبصورت تصاویر حرمین شریفین انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔حرمین شریفین انتظامیہ نے کہاہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20منٹ میں مکمل کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایاکہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام کئی مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے، اللہ کے گھر کی چھت ریکارڈ وقت میں صاف کرائی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*