تازہ ترین

حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصوراحمد نے کہا ہے کہ حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور کھلاڑی امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کی جانب سے انٹرنیشنل فٹ سال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،منصور احمدنے کہا کہ کھیل امن بھائی چارے کا درس دیتے ہیں اور آپس میں رشتے جوڑتاہے، کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے انہوں نے پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کی فٹ سال کی خدمات کو سراہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*