تازہ ترین

حکومت کراچی کے تاجروں کوہونےوالے اربوں کے نقصان کے ازالے کےلئے امدادی پیکج دے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور/کراچی (کامرس ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں حالیہ بارشوںسے ملک کے مختلف حصوںاور خصوصاً کراچی کے تاجروں کوہونے والے اربوںکے نقصان کے ازالے کےلئے امدادی پیکج کا اعلان کرےں، کراچی معیشت کا حب ہے اور بارشوںسے اس میں وسیع پیمانے پر آنے والے تعطل کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کراچی کے تاجر رہنماﺅں کواظہار یکجہتی کےلئے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری اپنے کراچی کے تاجر بھائیوں کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ تاجروں کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے کرایا جائے اور اس کے ازالے کےلئے غیر مشروط طو رپر فی الفور مالی امداد کے پیکج کا اعلان ہونا چاہیے کیونکہ کراچی کی معیشت بحال ہونے سے ملک کی معیشت بحال ہو گی، اس کے ساتھ حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کوہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کرے ۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ بارشوںسے ملک کے مختلف کے دیگر حصوں میں بھی تاجروں کومشکلات کا سامنا ہے اس لئے مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومتیں اس حوالے سے ریلیف دینے کے لئے پیشرفت کرےں۔آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں حالیہ بارشوںسے ملک کے مختلف حصوںاور خصوصاً کراچی کے تاجروں کوہونے والے اربوںکے نقصان کے ازالے کےلئے امدادی پیکج کا اعلان کرےں، کراچی معیشت کا حب ہے اور بارشوںسے اس میں وسیع پیمانے پر آنے والے تعطل کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہوںگے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*