تازہ ترین

حکومت کا ملک بھر میں قائم تندور کے لیے پرانے گیس ٹیرف بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور: روٹی اور نان سمیت روزمرہ کے استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنے پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قائم تندور کے لیے یکم جولائی سے اطلاق ہونے والے نئے گیس ٹیرف کو واپس لیتے ہوئے پرانے گیس ٹیرف بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ وزیر توانائی کی جانب سے تندور مالکان اور نان بائیوں کے احتجاج کے بعد سامنے آیا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں نان بائیوں نے گیس ٹیرف میں اضافے پر ہفتے کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کررکھا تھا تاہم حکومت کے اس فیصلے کے بعد انہوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*