حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق اتوار سے ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 57پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 84پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 57پیسے کمی کے بعد 102روپے 40پیسے ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 103.22روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، لائٹ ڈیزل 62روپے 86پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا ئی تھی، جس میں پیٹرول 1روپے 50پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*