تازہ ترین

حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے،پیر نور الحق قادری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے کہاہے کہ مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے ، تمام راستے کھول دئیے جائینگے ۔ اپنے بیان میں وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کراویں گے،صبح تک تمام بند راستوں کو کھول دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراو نہیں ہوگا، حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے، مظاہرین جدھر ہیں وہاں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیں گے۔انہوںنے کہاکہ تمام مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،دھرنا پر امن رھے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پر امن رھنے کی صورت میں پولیس اور سیکورٹی ادارے دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا،حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کریگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*