تازہ ترین

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرےگی، عمران خان

Prime Minister of Pakistan Imran Khan

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں اور انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے،عمران خان نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے ان خیالات کاا ظہار وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران وفد میں سی ای او ایزی پری فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او لا ہی ٹریڈنگ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ، سی ای او یایشینگ انڈسٹریل پراڈکٹس کمپنی، سی ای او لیڈزون پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او چیانگ شنگ پاکستان سرامیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او سنو وائیٹ لاویشن پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او ژینگبانگ ایگریکلچر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او ایگزرٹ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے ،اس موقع پر چینی سفیر نونگ رانگ بھی موجود تھے،وفاقی وزرا محمد حماد اظہر، شوکت ترین، اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داد، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران بھی ملاقات میں موجودتھے،وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں اور انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے،عمران خان نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے، پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی۔ پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ زراعت، ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*