تازہ ترین

حکومت تعلیم اور صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، جام کمال

Mir Jam Kamal Khan

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2019-20ءمیں شامل نئے اورجاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور بہترین مینجمنٹ سے تمام ترقیاتی منصوبوں کو احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں موثر مدد فراہم ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صوبائی وزراءمیرظہور احمد بلیدی، میر عارف جان محمد حسنی، نورمحمد دمڑ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، محمد خان لہڑی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو ڈویژن رقبے کے لحاظ سے بڑے ہیں ان کی بہترین مانیٹرنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دورافتادہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور عوام ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں، تعلیم اور صحت دونوں بنیادی شعبے ہیں جن کو قطعی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، موجودہ حکومت شعبہ تعلیم اور صحت سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہے، اس ضمن میں اسکولوں اور ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر میں نمایاں تبدیلی اور بہتری لائی جارہی ہے جبکہ دیگر شعبے زراعت، پی ایچ ای، بلدیات، مواصلات، سیاحت، لائیو سٹاک میں بھی خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں، اجلا س میں شریک ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات نے اجلاس کو بتایا کہ کل 1796نئے اور 65جاری ترقیاتی منصوبے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں، 1263نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے اور مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوزں کے ٹینڈرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*