تازہ ترین

حکومت بلوچستان نے پراونشل ٹاسک فورس تشکیل دیدی

Districts_of_Balochistan,_Pakistan_with_district_names

کوئٹہ(خ ن)حکومت بلوچستان نے صوبے میں کوویڈ ویکسین کی صورتحال کا مستقل جائزہ لینے اور اس ضمن میں درپیش  مشکلات و مسائل کے حل کے لئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی سربراہی میں پروانشل ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس کوویڈ ویکسین کے لئے مختلف سطح پر  ہونے والے اقدامات کو یکجا کرکے انہیں  نتیجہ خیز بنائے گی اور اندرون بلوچستان ہونے والے اقدامات کو مانیٹر کرے گی ٹاسک فورس بلوچستان میں کوویڈ ویکسین کی دستیابی اور ضلعی سطح پر بروقت تقسیم کو یقینی بنائے گی جبکہ ڈیٹا کلیکشن اور رپورٹنگ کے معیار کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گی اس پروانشل ٹاسک فورس کے دیگر ممبران میں سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی ، سیکرٹری اسپیشل ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ،  ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور طفیل احمد بلوچ ، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن شیر خان بازئی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی، ڈائریکٹر سول افئیرز حکومت بلوچستان بریگیڈئیر عامر سجاد ملک، لائزن افسر 12 کور کرنل محمد نعیم،  ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عمران زرکون، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی، پروانشل کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی، ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈی ایچ آئی ایس ڈاکٹر ناصر شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی  چئیرمین بی سی او سی ذاکر ناصر ہونگے جبکہ حسب ضرورت کسی محکمے کے مجاز افسر کو اس صوبائی ٹاسک فورس کا ممبر بھی بنایا جاسکے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*