تازہ ترین

حکومت اپنی موجودہ آئینی مدت پوری کرےگی ،ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی موجودہ  آئینی مدت پوری کرے گی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کے پہلے بھی وزیر اعلیٰ تھے  اور آئندہ بھی وہی وزیر اعلیٰ رہیں گے  پی ڈی ایم  اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہا  ہے جس میں  وہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ان کو آگے اندھیرا نظر آرہا  ہے اسی بنا پر وہ منفی پروپیگنڈے کی سیاست چمکا رہے  ہیں مگر اب عوام باشعور ہیں  وہ سمجھ گیےہیں کہ کون ان کےمفاد میں ہے کون نہیں عوام ترقی چاہتی ہے اور گزشتہ تین سالوں سے دیکھ بھی چکی ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ان کے لیے کیا کیا ہے عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور ترقی کا جو سفر  موجودہ صوبائی حکومت   نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں شروع کیا ہے وہ پایہ تکمیل تک ضرور پہنچے  گا ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ جو عناصر بلوچستان کی ترقی میں  رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی شروع دن سے ہی یہی کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت  اور اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں لیکن کچھ عناصر شروع سے ہی بلوچستان کی ترقی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے مخالف رہے ہیں اور ان کو بلوچستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ان کی  ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ صوبائی حکومت اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو سبو تاژ کیا جایے جس میں وہ بری طرح ناکام رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی سازشوں اور شرارتوں سے باز نہیں آ رہی اپوزیشن بلوچستان میں لاپتہ ہو گی ہے اپنے ہی اراکین کی جانب سے یہ کہنا کے وزیر اعلی کو دھکا لگائیں  گے یہ سازش ہرگز کامیاب نہیں ہوگی جام کمال خان بلوچستان کے وزیراعلی ہیں اور رہیں  گے آگے ترجمان حکومت بلوچستان  نے کہا کہ ہماری بلوچستان کی کچھ روایات  ہیں ہم ناراض اراکین سے یہ گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ کل جب ہم اکٹھے ہو کر بیٹھیں گے تو اس حد تک نہ جائیں کہ کل ہم ایک دوسرے سے نظریں نہ ملا سکیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*