تازہ ترین

حکومت اپنی خرابیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے شدید دباﺅ کا شکار ہے، میر اختر لانگو

کوئٹہ (این این آئی)چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ حکومت اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے انجینئرز کو انکے جائز حقوق اور مطالبات سے دستبردار کرنے کے لیے مختلف حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس میں انجینئر ز کو ذہنی اذیت پہنچانا اور انہیں ٹرانسفر کے نام پر ڈرانا دھمکانا شامل ہیں انہوں نے کہا کہ وہ انجینئرز کی تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ہر فورم میں انجےنئرز کا ساتھ دینے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے انجینئرنگ الائنس کے افسران کے خلاف ہر قسم کے انتقامی کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انجینئرز کے خلاف کسی بھی قسم کے انتقامی کاروائی کے در عمل میں رونما ہونے والے واقعات اور نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر حکومت پر عائد ہو گی چیئرمین اختر حسین نے یہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے حکومت ڈیلیور نہیں کر پا رہی جس کی وجہ سے مختلف اداروں اور طبقوں کے لوگ ہمہ وقت سراپا احتجاج دکھائی دیتے ہیں، مزید برآں حکومت اپنی خرابیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے شدید دباو¿ کا شکار ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے گزشتہ ایک سال سے نان ایشوز پر توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے سلگتے ہوئے معاملات مزید گھمبےرہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی باشعور عوام حکومت کے ہر اقدام اور عمل کا ادراک رکھتی ہے، بلوچستان کے حقیقی معاملات اور مسئلوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کو وہ ہر سطح پر ناکام بنائیں گے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*