تازہ ترین

حمزہ علی عباسی اپنی نئی ویڈیو پر تنقید کی زد میں آگئے

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار، میزبان حمزہ علی عباسی اپنی نئی وائرل ویڈیو میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابق اداکارہ نیمل خاور خان آئے دن سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی کی تصاویر، سیلفیز اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ا±ن کے اور حمزہ علی عباسی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔نیمل خاور کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حمزہ علی عباسی کو اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت بِتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں حمزہ علی عباسی گٹار بجا رہے ہیں اور ساتھ میں کچھ گا بھی رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*