تازہ ترین

حضورکی تشریف آوری کو پاکستان کے عوام روایتی احترام سے مناتی ہے،پیر نور الحق قادری

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 3 ربیع الاول سے 13 ربیع الاول نے پروگرام ہوں گے ، نجات اور ابدی سعادت کے لیے سیرت نبوی کا مطالعہ اور سنت پر عمل نجات کا ذریعہ ہے۔ اتوار کو یہاں عشرہ رحمت اللعالمین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ 3 ربیع الاول سے 13 ربیع الاول نے پروگرام ہوں گے اور یہ پروگرام اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضورکی دنیا میں تشریف آوری کو پاکستان کے عوام روایتی احترام سے مناتی ہے لیکن حکومت پاکستان کا صرف رسمی سا تعلق رہا تاہم اس مرتبہ وزیراعظم عمران خان خود اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک مہینے میں متعدد بات بذات خود اپنے ملٹری سیکریٹری اور اسٹاف کے ذریعے انتظامات اور تقریبات کے حوالے سے معلومات رہتے رہے جو عالم اسلام اور اس ملک کے لیے بھی انتہائی نیک شگون ہے۔سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان ابدی سعادت اور نجات چاہتا ہے تو اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ حضور کی زندگی کو پڑھے اور اس کی پیروی کرے، نجات اور ابدی سعادت کے لیے سیرت نبوی کا مطالعہ اور سنت پر عمل نجات کا ذریعہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*