تازہ ترین

حسن علی کی مداحوں سے انہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی درخواست

ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنے مداحوں سے ا±نہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی درخواست کر دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ باﺅلر حسن علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاو¿نٹ پر مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔حسن علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاو¿نٹ کا لنک شیئر کیا۔قومی کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’مجھے ٹک ٹاک پر فالو کریں۔اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر ا±ن کے ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ا±ن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 15 اعشاریہ 9 ملین لائکس آچکے ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ سے صرف 7 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ا±ن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور ا±نہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*