تازہ ترین

حرمین شریفین میں پوری گنجائش کے تحت زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ (م ڈ)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے آج(اتوار سے) مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے تحت نمازیوں، زائرین اور معتمرین کی مکمل گنجائش کے مطابق استقبال کی تیاری کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عازمین، نمازیوں اور زائرین کو لینے کے لیے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی تیاری کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے صحت کی احتیاطی تدابیر کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔قبل ازیں سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایس اوپیز کے تحت اتوار سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے مطابق زائرین کو آمد ورفت کی اجازت ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*