تازہ ترین

حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق تیاری جاری رکھیں، نور الحق قادری

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کیلئے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی،15 ہزار حجاج لوکل ،45 ہزار حجاج باقی ملکوں سے حج 2021 کی سعادت حاصل کرینگے۔امید ہے کہ 45 ہزار میں سے پاکستانی حجاج کو بھی کوٹہ ملے گا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں،عمر کی حد 18 تا 60 سال، حج کیلئے مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں،مستند کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور پی سی آر کا نیگٹو ٹیسٹ لازمی ہو گا،پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*