تازہ ترین

جیونی کے عوام کے جائز مطالبات کوہر صورت پورا کیا جائیگا،چیف سیکر ٹری بلوچستان

Districts_of_Balochistan,_Pakistan_with_district_names

کوئٹہ (اے پی پی)چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا کہ جیونی کے عوام کے جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت کو مستقبل میں برادشت نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ سرکاری ملازمین کو عوام کی خدمت کے لیے ہی تعینات کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے بدھ کے روز بلوچستان کے علاقے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ضلع گوادر کے ساحلی شہر جیونی میں منعقد کھلی کچہری میں شرکت کی۔اور عوامی مسائل سنے اور موقع پرہی احکامات جاری کیے جس میں جیونی ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے ،جیونی کیلئے آکاڑہ ڈیم سے ڈائریکٹ پائپ لائن بچھانے اور بجلی کے مستقل حل لئے متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایات جاری کی۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے عوامی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی۔جیونی کے مقامی لوگوں نے علاقے میں خصوصءطور پر آبنوشی ،صحت ،بجلی اور تعلیم کے حوالے سے مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے جیونی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے فوری طور پر متعلقہ اداروں کے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی اس موقع پر کمشنر مکران ڈویڑن شاہ عرفان غرشین، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ر عبدالکبیر خان زرکون، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عبداللہ خان ،چیف انجینئر پی ایچ ای ساوتھ آغا عمران اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔جیونی کے عوام نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو اچانک اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے کی تاریخ میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے دورہ کیا۔اور عوام کے مسائل سنے۔اور انکے حل کی یقین دہانی کرائی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*