جوزف بائیڈن صدر امریکا منتخب ہونے کے بعد فلسطینیوں کی مالی امداد بحال کردیں گے

واشنگٹن(م، ڈ)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیداوار جوزف بائیڈن منتخب ہونے کی صورت میں فلسطینیوں کی مالی امداد بحال کردیں گے اور واشنگٹن میں تنظیمِ آزادیِ فلسطین (پی ایل او)کا دوبارہ دفتر بھی کھول دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان ان کے ساتھ نائب صدارت کی امیدوار کمالا ہیرس نے ایک انٹرویو میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی اقتصادی اورانسانی امداد کی بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں گے۔غزہ میں جاری انسانی بحران کا حل نکالیں گے۔مشرقی القدس (یروشلیم)میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولیں گے اور واشنگٹن میں پی ایل او کا مشن دوبارہ کھولنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔جوزف بائیڈن صدر منتخب ہونے کے بعد یہ اقدامات کرتے ہیں تو وہ اس طرح موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اقدامات پر خطِ تنسیخ پھیر دیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*