تازہ ترین

جس فلم کی شوٹنگ کے دوران پاؤں ٹوٹا اسی سے باہر نکال دیا گیا‘ بابر علی

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی نے اپنے پرستاروں سے زندگی کا دل ہلا دینے والا واقعہ بیان کردیا۔ایک انٹرویو میں بابر علی نے بتایا کہ جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ 100 فٹ کی بلندی سے گرے جس سے ان کا پاؤں ٹوٹ گیا۔جس فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں حادثہ پیش آیا نہ صرف اس فلم سے بلکہ تمام فلموں سے انہیں نکال دیا گیا،اس حادثے ان کے کریئر کو زوال کی جانب موڑدیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ 60 سے زائد فلموں میں سائن تھے اور ان کے لیے کام کر رہے تھے، حادثے کے اگلے دن وہ تمام فلموں سے باہر نکالے جاچکے تھے۔ صرف یہی نہیں بلکہ پروڈیوسر پیسوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا، اس وقت وہ بہت روئے لیکن انہیں خدا کے بعد اپنی ماں باپ کی دعاؤں کا آسرا تھا۔بابر علی نے کہاکہ اس وقت سید نور اور خلیل الرحمان قمر نے ان کا بہت ساتھ دیا اور ایک پراجیکٹ لے کر آئے، اس میں انہیں ولن کا کردار ادا کرنا تھا، تھوڑے دن پہلے تک جن ہیروئنز کے وہ ہیرو تھے اور ان کے ساتھ گانے ریکارڈ کروا رہے تھے اب وہ ان کے ولن بنے کھڑے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*